اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام شاہ محمود قریشی کے گلے پڑ گیا، الیکشن کمیشن نے انتہائی سخت قدم اٹھا لیا

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان،اسلام آباد (آن لائن )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلکے مطابق ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے 217پی پی

میں فیکٹری کے اندر بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کے شاہ محمود قریشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی شکایت پر خو د فیکٹری کا دورہ کیا ،نہ تو وہاں بیلٹ پیپرز تھے اور نہ ہی ٹھپے لگائے جا رہے تھے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو غلط الزامات پر نوٹس بھجوا رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی بغیر اتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہو سکتے ہیں؟اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان کے حلقہ 217 میں ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام لگا یا،شاہ محمود قریشی وہاڑی روڈ پر قائم نجی فیکٹری میں کارکنان کے ساتھ پہنچ ،ان کا دعوی ٰہے کہ فیکٹری کے اندر ن لیگ ووٹوں کی خرید و فروخت کر رہی ہے،فیکٹری ملازمین نے شاہ محمود کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کی گئی، اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہے۔ تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ الیکشن کمشن کی درخواست پرسول آرمڈ فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ رینجرز اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کے علاوہ پاک فوج بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…