لاہور (آن لائن) گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی ہے جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500 روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کے 12 کلو کے پیک کی قیمت میں 350 روپے سے 400 روپے تک کمی کی گئی ہے اور اس کمی کے ساتھ 12 کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی ہے۔