لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں،جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی،رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کے دکھائیں۔انہوںنے کہا کہ میرا خیال ہے انہوںنے لیوی کے ذریعے پیٹرول کی قیمت بڑھائی ہے ۔