سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کا ایک اور سپوت دو بچوں کا باپ وطن کا دفاع کرتے ہوئے دھرتی ماں پرقربان ہو گیا جس کے جس خاکی کو اس کے آبائی گاؤں لاکر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نور پور تھل میں جوڑاکلاں کیگاؤں عینوں 40 سالہ ملک خان محمدجوئیہ پاک فوج میں حوالدار اور حساس ادارہ میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ جوکوئٹہ بلوچستان کے علاقہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتیہوئیجام شہادت نوش کر گیا جس کا جس خاکی اس کے گاؤں لا کر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی شہید حوالدار دو بچوں ایک بیٹا،ایک بیٹی کا باپ تھا جو وطن کا دفاع کرتے ہوئے دھرتی ماں پر قربان ہو گیا۔