اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے،اسد عمر

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے، پولیس پرچے کاٹ رہی ہے، دھمکیاں دے رہی ہے۔ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت کی مبینہ مداخلت سے متعلق

عمر ایوب کی 3 درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے پر تحریکِ انصاف نے لچک دکھائی، حمزہ شہباز کو مان لیا۔اسد عمر نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگران وزیرِ اعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے، یہ حکومت زیادہ دیر بچنے والی نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح ہدایات دی تھیں کہ ضمنی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا لیکن جس دن سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے اس دن سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ جتنے بھی افسران غیرقانونی کام کر رہے ہیں، وہ نہیں بچیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہی ہے مگر ہو نہیں پا رہی ہے۔اسد عمر نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے افسران کو تبدیل کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے زبانی ہدایات جاری کر دی ہیں، امید ہے کہ جلد تحریری احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…