اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شدید مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو کہ 17 جولائی تک جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز ہفتے کو سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش
(کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اسی طرح بروز اتوار سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ سوموار ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مردوب رہے گا۔ تاہم مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مردوب رہے گا۔ تاہم مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مردوب رہے گا۔جبکہ جمعرات کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مردوب رہے گا۔