ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ خود لوٹا نکلے
ڈیرہ غازی خان (این این آئی)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے
امیدوار سیف الدین کھوسہ خود لوٹا نکلے، وہ 2008 سے اب تک کئی سیاسی جماعتیں بدل چکے ہیں۔عمران خان ڈی جی خان جلسے
میں جب لوٹوں کا ذکر کر رہے تھے، سیف الدین کھوسہ ساتھ کھڑے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیف الدین کھوسہ 2008 میں
ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے، سیف الدین کھوسہ نے 2012 میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی تھی۔
پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ جنوری 2013 میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا،
مگر ہار گئے، وہ 2013 میں پنجاب اسمبلی کا ضمنی الیکشن بھی ہار گئے تھے۔سیف الدین کھوسہ 2018 میں پی پی 288 سے پی ٹی آئی کے
ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی ہارے تھے۔ سیف الدین کھوسہ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں۔