کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کے ذاتی گھر کو آگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کے ذاتی گھر میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک بھر میں عوام کے احتجاج کے بعد وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنے استعفے کی پیش کی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ رانیل وکرما سنگھے کل جماعتی حکومت بنانے کیلئے مستعفی ہونیکو تیار ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ذاتی رہائش گاہ پر حملے کے وقت سری لنکن وزیراعظم گھر میں موجود تھے یا نہیں۔