پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

یہ مقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے ،صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے عید پر خصوصی پیغام

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحٰی کے مبارک اور پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچارہے اس میں ہمیں ایثار اور قربانی جیسے

جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ میں عید الاضحٰی کے مبارک اور پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔آمین!۔ انہوںنے کہاکہ عیدالاضحٰی ہمیں اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم ورضا کی یاد دلاتی ہے، ان عظیم شخصیات کو اللہ تعالی ٰنے جب امتحان سے گزارا تو دونوں نے اللہ کے حکم پر سر تسلیم خم کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کوان کا یہ جذبہ اس قدر پسند آیا کہ اسے قیامت تک ایمان والوں کے لئے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا۔ انہوںنے کہاکہ گویا کہ قربانی کی یہ عبادت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مومن بندے کی طرف سے اس عزم کا اظہار ہے کہ اس کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی اور ایثار کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آفاقی تاثیر کا حامل ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ جذبہ انسان میں ایسی صلاحیت کو جنم دیتا ہے کہ

جس کی بدولت وہ بڑی سے بڑی مشکل صورت حال میں بھی راہ ِراست سے نہیں بھٹکتا۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچارہے اس میں ہمیں ایثار اور قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔عید الاضحٰی کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم ذاتی مفاد، حرص، طمع ولالچ اور خود غرضی کی بجائے اخوت، ایثار، محبت اور غم خواری سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد

ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اور آزمائش کی اس گھڑی میں مضبوط قوم بن کر ابھریں گے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین !۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت امت مسلمہ کو عیدالااضحی کی مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ مقدس دن ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا پیغام ہے ۔وزیراعظم نے امت مسلمہ کو نادار اور مستحقین کی مدد کے لئے اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…