ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عیدالاضحیٰ پر مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

datetime 7  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کر دیا ہے کہ 9 سے 12 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں آئندہ 24 گھنٹوں میں داخل ہوں گی، جبکہ اس دوران ہواؤں کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 جولائی کے دوران کشمیر، گلاات، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، فیصل آباد، لاہور سمیت راولپنڈی اوراسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران کشمیر، گللات اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کاسلسلہ ہفتے کے روزسے شروع ہونے کاامکان ہے جواتوارکے روز تک جاری رہے گا۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، تورغر،بٹگرام،سوات،دیر،شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ،مردان میں بھی بارش کاامکان ہے،بارشوں کاسلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے

صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظرصوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،نوشہرہ،صوابی،بنوں،ڈی آئی خان اورمردان میں بھی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اوراربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اورسیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی

تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق عید کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عید کے دوران میونسپل کارپوریشنز کو نالوں کی صفائی

اور سولڈ ویسٹ منجمیٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں مشینری کی پیشگی موجودگی اور سڑکوں کی مرمت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مقامی آبادی کو اربن فلڈنگ کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…