شوہر کے قتل میں ملوث مشہورخاتون ٹک ٹاکر گرفتار

7  جولائی  2022

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جس نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقے میں

نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے.مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لیے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کیساتھ ملکر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا.پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…