اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوائزیشن کلیکٹر وسیم تابش سمیت 13افسران کو کلین چٹ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں تحریک انصاف کی بدنتیی اور نااہلی واضح ہوگئی ہے،
کیوں کہ اسکینڈل میں پی ٹی آئی کی جانب سے بنائے گئے کیس بے بنیاد نکلے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق انکوائری رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوائزیشن کلیکٹروسیم تابش کوکلین چٹ مل گئی ہے، اور انکوائری کمیٹی نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کیس کو بدنیتی قرار دے دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی بدنیتی اورنااہلی کے باعث راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت 30 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 90 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ یہ منصوبہ 60 ارب روپے میں مکمل ہونا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق حکومت نے اپنے وزراء شیخ رشید، زلفی بخاری اور غلام سرور خان کو بچانے اور افسران کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم شہبازشریف نے کیپٹن (ر) محمود کو منصوبے میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی رنگ روڈ میں 13 افسران محکمانہ انکوائریز میں بری ہوچکے ہیں۔