جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

لیبیا میں مہنگائی سے تنگ عوام کا احتجاج ،پارلیمنٹ کو آگ لگا دی گئی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی )لیبیا کے مشرقی شہرطبرق میں مظاہرین نے سیاسی جماعتوں کے خلاف احتجاج کیا ہے اور وہ پارلیمان کی عمارت میں گھس گئے۔انھوں نے لیبیا کی متحارب سیاسی جماعتوں کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہارکیا،نعرے بازی کی اور عمارت کے

سامنے آگ لگا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز اپنے فرائض منصبی سے دست کش ہوگئی تھیں اور انھوں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔لیبیا کی نئی حکومت کی ناکامی پر دارالحکومت طرابلس اور طبرق کے علاوہ مشرقی شہروں بن غازی اوربعض دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔یادرہے کہ لیبیامیں2011 میں نیٹوکی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے بدامنی جاری ہے۔اس بغاوت کے نتیجے میں مطلق العنان صدرمعمرالقذافی کی حکومت ختم ہوگئی تھی مگراس کے بعد سے لیبیاانتشارکا شکارہے۔2014 میں شورش زدہ ملک عملا مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اوردومتوازی حکومتیں چھے سال تک بروئے کاررہی تھیں۔2020 میں ملک میں جاری سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں مفاہمتی عمل شروع ہوا تھا۔تاہم دسمبرمیں طے شدہ انتخابات روکنے کے بعد طبرق میں قائم پارلیمان نے قراردیا تھا کہ وزیراعظم عبدالحمیدالدبیبہ کی عبوری اتحادی حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے اور اس نے فتحی باشآغا کوان کی جگہ عبوری وزیراعظم مقررکیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…