اسلام آباد(ناین این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اسکر دو کی جھیل میں خوفناک سیلاب اور چترال میں گلیشئر پھٹنے کے واقعہ کی ویڈیو شیئر کر دی ۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر تے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ یہ منظر گلاف کی وجہ سے اسکردو کی ایک جھیل میں خوفناک سیلاب کا ہے
، برف پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکا۔ وفاقی وزیر نے ایک اور ویڈیو میں کہاکہ یہ چترال میں گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ ہے،
بروقت وارننگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ یہاں پر بھی پانی کی سطح غیر مستحکم ہے، کے پی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،۔