ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پیٹرول مہنگا ہونے پرعوام کا شدید ردِ عمل،شہریوں کی حکمرانوں کو بد دعائیں

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پیٹرول مہنگا ہونے پرعوام کا شدید ردِ عمل۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، رکشا ڈرائیور،

مزدور، بائیک والا، کار والے سب ہی پریشان ہوگئے۔عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور شدید درعمل دیتے ہوئے کہا یہ چمڑی اتارنے والے لوگ ہیں، اپنی جیب بھریں گے، کچھ ٹھیک نہیں کریں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے ڈرلگتا ہے کہ صبح اٹھیں گے توپٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہوگی، ان کا مقابلہ ابھی نہ کیا تو بعد میں کچھ نہیں ہوگا، عوام کو باہرنکلنا ہوگا۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کٹر سپورٹر ہوں،مگرحکومت سے بالکل خوش نہیں، جو کماؤپٹرول پر لگا دو، رکشے کھڑے کرنے کی نوبت آگئی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ اب تو لوٹ مارہوگی،ہم ایک دوسرے کا گلا دبائیں گے، حکومت کیاعوام کو بیوقوف اورپاگل سمجھ رہی ہے، تنخواہ سال میں ایک باربڑھتی ہے اور مہنگائی ہفتے میں دوبار۔یاد رہے حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور پٹرول بم دے مارا تھا، پٹرول چودہ روپے پچیاسی پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت دو سو اڑتالیس روپے چوہتر پیسے مقرر کی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے23 پیسے اضافے سے276 روپے چون پیسے، لائٹ ڈیزل اٹھارہ روپے اڑسٹھ پیسے اضافے سے دو سو چھبیس روپے پندرہ پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب پٹرول پر دس روپے، ہائی اسپیڈڈیزل،کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر پانچ پانچ روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…