اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دھیر کوٹ آزاد کشمیر، توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی ہے تاہم اس کے بھائیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ذہنی مرض میں مبتلا ہے اور وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔بی بی سی اردو  کے مطابق ضلع باغ کے علاقے دھیرکوٹ میں قائم ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نےاپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں محمد شفیق خان کو

سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد شفیق خان پر توہین مذہب کی دفعہ 295 سی  کے تحت درج مقدمہ میں الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم ایک سال قید کی سزا بھگتے گا۔سزائے موت پانے والے قیدی کے بھائی محمد رفیق خان کے مطابق وہ اس فیصلے کے خلاف کشمیر ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ان کا بھائی شیزوفرینیا کے مرض میں مبتلا ہے۔وہ بتاتے ہیں کہ ’مقدمہ درج ہونے سے قبل ہی اس کا علاج چل رہا تھا۔ تمام تر میڈیکل رپورٹس کے باوجود ان پر درج مقدمہ دباؤ کا نتیجہ ہے۔‘رفیق کا کہنا ہے کہ ’میرا بھائی صرف میٹرک پاس ہے۔ اس کے تین کم عمر بچے ہیں۔ یہ سعودی عرب، سوڈان اور پاکستان میں محنت مزدوری کرتا رہا۔ اس کا سعودی عرب میں علاج چلتا رہا تھا۔ اسی بنا پر کسی بھی جگہ کوئی ملازمت بھی نہیں کرسکا ہے۔‘شفیق کے ایک اور بھائی راجہ محمد ضمیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھائی 2016 سے اپنے مکمل حواس میں نہیں ہے۔ اس کا ہم مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے علاج کروا رہے ہیں۔ اس کو علاج کے لیے کراچی تک لے کر گئے۔

مکمل ریکارڈ دستیاب ہے۔ اس مقدمہ کے درج ہونے سے پہلے بھی علاج چل رہا تھا۔ وہ اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی گرفتاری بھی ہسپتال سے دوران علاج ہوئی۔’جو کچھ کہا گیا ہم اسے سپورٹ نہیں کرتے مگر یہ ضرور کہتے ہیں کہ خدارا اس کی دماغی حالت کا تو اندازہ کریں۔ اس کو تو اپنا کوئی ہوش نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے۔‘

شفیق کے وکیل راجہ امتیاز خان ایڈووکیٹ کی رائے ہے کہ مقدمے میں عدالت کو مجرم کی دماغی حالت کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔’میڈیکل بورڈ کے اندر بھی کہا گیا کہ ملزم نفیساتی مریض ہے اور اس کو ایک لبمے علاج کی ضرورت ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’دوران ٹرائل استغاثہ کے گواہوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ شفیق نفیساتی امراض کا شکار ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے۔‘

قانونی طور پر کسی بھی جرم کے مرتکب شخص کی نفسیاتی اور دماغی صورتحال کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔فروری 2021 کے دوران پاکستان کی سپریم کورٹ نے ذہنی معذور افراد کی سزائے موت روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس میں عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی میڈیکل بورڈ اس بات کی تصدیق کر دے کہ مدعا علیہ جرم اور اس کی سزائے موت کے پیچھے جواز کو سمجھنے سے قاصر ہے، تو سزا پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…