اسلام آباد ( آن لائن) کے انٹیگرٹی آئیکون کی تقریب میں ملک بھر سے پانچ انتہائی دیانتدار سرکاری افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان میں ظل ہما، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد؛ محمد نصیر موسوی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈائریکٹوریٹ آف سکولز ایجوکیشن (پرئمری) سکھر سندھ؛
ڈی ایس پی ٹریفک انچارج، شہزادی نوشاد ہری پور، خیبرپختونخواہ؛ اسسٹنٹ پروفیسر ناصر بشیر، گورمنٹ دیال سنگھ کالج پنجاب اور رومانہ مراد کھوسو سیکشن آفیسر گورنمنٹ آف بلوچستان شامل ہیں۔انٹیگرٹی آئیکون پاکستان کی سول سروسز میں جوابدہ قیادت، شفافیت اور دیانداری کی اقدارکے فروغ کے لئے ایک سالانہ تقریب ہوئی۔اس مواع پر فیاض یاسین ڈائریکٹر برائے اکائنٹیبیلیٹی لیب پاکستان نے کہا ” اس سال کی مہم کے دوران ہم نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے ایک زبردست جوش اور جذبہ دیکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی شہری ایماندار رہنماؤں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے پرجوش ہیں۔ آئیے ‘نیمنگ اینڈ شیمنگ ‘ کی بجائے ‘نیمنگ انیڈ فیمنگ’ کی طرف بڑھیں جو پاکستان کی ایمانداری، دیانداری اور احتساب کی اقدار کو برقرار رکھتی ہیں”۔ کیتھرین ٹومی، فرسٹ سیکرٹری، ڈویلپمنٹ، آسٹریلوی ہائی کمیشن، انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021 کی تاج پوشی کی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے عوامی خدمت کے اچھے طریقوں کو فروغ دینے والے عمل اور فریم ورک کی حمایت کرتے ہوئے مضبوط اداروں کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔