اسلام آباد (این این آئی) وزیر توانائی خرم دستگیر خان کے دورہ ایران کے دوران دوسرے معاہدے پر بھی دستخط کر دیئے گئے ۔اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق ایرانی کمپنی کے ساتھ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا ، ایرانی کمپنی سونیر کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا ، اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی ۔