سرگودھا(این این آئی)حکومت پنجاب سرگودھا ریجن کے دو اضلاع سمیت پنجاب کے 18 ڈپٹی کمشنر سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے پر وضاحت طلب کر لی۔حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اضلاع انتظامیہ کو اشیائ خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں ناقص کارکردگی پر سرگودھا ریجن کے دو اضلاع سمیت پنجاب کے 18 ڈپٹی کمشنرز میانوالی،بھکر، لاہور، گجرات،حافظ آباد،گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ،ناروال، منڈی بہاؤ الدین، جھنگ،اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور،بہاولنگر، چکوال، خانیوال،بہاولپور سے وضاحت طلب کر لی۔جن کے بارے معلوم ہوا کہ انہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے اور اپنے دفاتر تک محدود رہے۔