ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مونس الٰہی نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی، بینکنگ جرائم کورٹ نے 4 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا،

مونس الہی کہتے ہیں وکیل کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے رہنما ق لیگ مونس الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت مونس الہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف ائی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، شامل تفتئیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، ڈر ہے کہ ایف ائی اے گرفتار کر لے گی۔ لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ق لیگ کے رہنما مونس الہی کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ائندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔ بینکنگ عدالت نے اسی مقدمے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 4 جولائی تک توسیع کردی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…