بہاولنگر(این این آئی)مر نے کے بعد بھی نہ پا سکے چین ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لاش کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کا پوسٹمارٹم تھیٹر سٹوڈیو میں تبدیل۔۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ٹرینی ڈسپنسر نے لاش کے ساتھ تصاویر بناکر وائرل کردیں۔
غیر متعلقہ شخص کی پوسٹمارٹم کے دوران لاش کی قابل اعتراض حالت میں تصاویر سامنے آگئیں ۔لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے لئے لایا گیا تھا۔تصاویر لاش کے سر کے حصہ کو بھی پوسٹمارٹم کے لئے کھلا دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں لاش کے سر کا حصہ بھی الگ رکھا دیکھا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس کا واقعہ پر موقف دینے سے انکار۔تصاویر دیکھ کر انتھائی افسوس ہوا،اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر سلیم لغاری انہوںنے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کرارہے ہیں۔پوسٹمارٹم کے دوران تصاویر بنانا ایک سنگین واقعہ ہے۔واقعہ کی انکوائری کے لئے حکم دے دیا گیا ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔میڈیا پر خبر نشر ہونے پر وزیر اعلی پنجاب کو نوٹس انکوئری کا حکم وزیر اعلی کے نوٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور ملزم سعد احمد جو ہسپتال میں ٹرینی ڈسپنر ہے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔