کراچی(این این آئی)کراچی میں آندھی اور تیز ہواں کے ساتھ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔کراچی میں بدھ کی شام سے تیز ہواں کا سلسلہ شروع ہوا جو آندھی کی صورت اختیار کر گیا،
اس دوران دیواریں اور درخت گرنے سمیت دیگر واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹائون میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔ریسکیو کے مطابق محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب واقع گلشن عریشہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص شخص جاں بحق ہوا جبکہ چنیسر گوٹھ میں بھی دیوار گرنے سے 8 سال بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹائون قطر موڑ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب دیوار گرنے سے ایک 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیاحکام کے مطابق مائی کولاچی روڈ پر تیز بارش کے باعث درخت گر گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق بارش کے باعث اسپتالوں میں رین ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی، شہر میں درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی تھی، ڈی جی ہیلتھ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنارہے ہیں۔ مختلف حادثات میں 3 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔