ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارت ہندوتوا پالیسیاں ترک اور مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرے،چینی سکالر

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کے دانشورپروفیسرچینگ ژی ژونگ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہندوتوا پالیسیاں ترک کرے اور اپنی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا ء کے

وزیٹنگ پروفیسرچینگ ژی ژونگ نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ دنوں میں بھارت کے بڑے شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں جن میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان دو اراکین کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا جنہوں نے حضور اکرم حضر ت محمدﷺ کے بارے میںگستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ مثبت طور پر اس کاجواب دیں کیونکہ اس سے نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ ساری اسلامی دنیا کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے مظاہرہ کرنے والے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ تشددکیا اور انہیں دبانے کے لئے سیکورٹی فورسز کو استعمال کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں پربھارتی حکام کے مظالم کا نوٹس لے ۔ انہوں نے بھارتی مسلمان مظاہرین پر بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام کی جانب سے نیشنل سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو دبانے کے عمل سے بھارت میں اسلام دشمنی کا بڑھتا ہوا رجحان اور ہندو انتہا پسندی بے نقاب ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…