ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر اور نادرا شہریوں کی آمدن اور ٹیکس معلومات شیئرکریں گے

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سے ایف بی آر اور نادرا کے درمیان شہریوں کی آمدن اور ٹیکس معلومات شیئرکرنے کی تجویز پیش کردی ہے جس کی باقاعدہ منظوری اگلے فنانس بل میں لے جائے گی۔فنانس بل کی منظوری کے بعد

ایف بی آر کسی بھی ٹیکس گزار یا شعبہ کے بارے میں نادرا سے معلومات حاصل کرسکے گااور نادرا معلومات فراہم کرنے کاپابند ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے ان معلومات ٹیکس کی بنیاد کووسیع کرنے کیلئے استعمال کیاجائے گا،اس کااطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں نے بتایاکہ مختلف سرکاری محکموں ،مالیاتی اداروں اوریوٹیلٹی بلوں کی معلومات کے بارے میں نادرا اور ایف بی آر کے درمیان پہلے سے ورکنگ ہورہی ہے۔ نادرا کی جانب سے ٹیکس کی بنیاد کووسیع کرنے کے مقصد سے بورڈ کوتجاویز اور معلومات پیش کی جا سکتی ہیں۔سیکشن 52کے تحت کسی بھی شخص چاہے وہ ٹیکس دہندہ ہویا نہ ہو، اس کی آمدنی، رسیدیں، اثاثے، جائیدادیں، واجبات، اخراجات یا لین دین جوتشخیص سے بچ گئے ہیں یا کم تشخیصی ہوئے ہیں یا پھر اس کی تشیخص میں شرح یا ضرورت سے زیادہ ریلیف ملا ہو، ایسے تمام معاملات کو نادرا کی جانب سے ایف بی آر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…