ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دینے کا انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے الزام عائد کیاہے کہ شرجیل میمن اور ان کے رفقا پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ

سندھ پولیس پی ٹی آئی امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، سندھ پولیس شرجیل میمن کے کہنے پر حیدرآباد میں امیدواروں کو ہراساں کر رہی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت ریاستی مشینری کو انتخابات سے قبل دھاندلی کے لیے استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی سندھ پولیس کو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کو کاغزات جمع کروانے سے روکا جائے، پیپلز پارٹی سندھ میں دھونس، زبردستی و غنڈہ گردی کی سیاست پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہشات پر اندرون سندھ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے باوجود تبادلے، تقرریاں اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی غنڈہ گردی پر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، زرداری مافیا کا سرغنہ شرجیل میمن حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ حیدرآباد میں ان کا میئر آنا نا ممکن ہے، پولنگ کے دن ان کی زیادتیوں کا جواب عوام بلے پر ٹھپہ لگا کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…