اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرپشن کے شواہد نہیں، عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا ریلیف دے دیا

datetime 13  جون‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتیں منظور ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شواہد میسر نہیں ہے، کرپشن، رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر ٹرائل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، تفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آج تک یہ نہیں لکھا انہیں تفتیش کے لیے ملزمان کی حراست درکار ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے نے لکھا ایک سیاستدان نے پارٹی ٹکٹ کے نام پر شہباز شریف کو 14 ملین دیئے، ایف آئی اے آج تک اس سیاستدان کا نام نہیں بتا سکی، ایف آئی اے کے مقدمے میں بھی سیاستدان کے نام کا ذکر نہیں ہے، سیاستدان کی جانب سے 14ملین دینے کا بھی کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔فیصلے کے مطابق پراسکیوشن کوئی ایک شواہد پیش نہیں کرسکی جس سے ثابت ہو شہبازشریف رمضان شوگر ملز کے شئیر ہولڈرز یا ڈائریکٹر رہے ہوں، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او رہ چکے ہیں، ایف آئی اے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے ثابت ہو تمام مشتبہ اکانٹس حمزہ شہباز کی ہدایات پر کھولے گئے۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ نے جیل میں تحقیقات کیں، جیل میں تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے 5 ماہ کی پر اسرار خاموشی اختیار کی، دونوں کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے دوبارہ کال آپ نوٹسز بھیجے۔

عدالتی تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کا یہ عمل اسکی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانتیں کی توثیق کی جاتی ہے، عدالت یہ بات واضح کرتی ہے ضمانت کی درخواست پر عدالتی فیصلے میں دیے گئے، ریمارکس عارضی ہیں، ایسے ریمارکس سے کیس کے میرٹ اور ٹرائل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…