ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سناتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سناتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی دی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اس بار 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔جبکہ ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: جہلم 32 ،مری 10،ا سلام آباد(سٹی 08،ایٔرپورٹ ،گولڑہ03،سید پور02)، راولپنڈی( شمس آباد 06،

بوکرا 03 اور چکلالہ 02)اٹک02،سیا لکوٹ (ائیرپوٹ 01)، کشمیر:راولاکوٹ24 ، مظفر آباد(سٹی 04،ایٔرپورٹ 02) ،کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ 02، خیبر پختونخوا:کالام 06 ،کاکول 05 ،دروش04، بالاکوٹ 02،پشاور (سٹی 02،ایٔرپورٹ 01)، میر کھانی ،

پاراچنار 01،چترال 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،بابوسر09، گوپس 03گلگت02، بلوچستان :لسبیلہ 12،پنجگور 04،خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی،جہلم ، ڈی آئی خان 46 ، بھکر، اٹک اور گجرات میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…