بھارتی پولیس نے گستاخانہ بیان پر نوپور شرماکو طلب کرلیا
ممبئی(این این آئی) بھارتی پولیس نے گستاخ رسومﷺ بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس حکام نے نوپور شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے 25 جون کو طلب کرلیا ہے،
پولیس کا کہنا تھا کہ متعلقہ چینل سے توہین آمیز بیان کی ویڈیو طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی کی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔
عرب ممالک میں بھی بھارت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے اور عوام کی جانب سے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل پر بھارتی حکمران جماعت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو عہدے سے ہٹادیا۔