اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کرونا وباء کے بعد نئی عالمی وباء کا سامنا کب تک ہو سکتا ہے ، بل گیٹس کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 نے انسانیت کو مستقبل کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو اگلی وبا تباہ کن ثابت ہوگی۔ٹائم 100 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو 3 ہزار طبی ماہرین کی ایک ایسی

عالمی ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے جو مستقبل کی عالمی وبا کے حوالے سے ممالک کا ردعمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی یہ ٹیم عالمی ادارہ صحت کے زیرتحت ہو اور اس کی بنیادی ذمہ داری ممالک کے انتظامات کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔بل گیٹس نے کہا کہ انہوں نے مستقبل کی وبائوں کے خلاف عالمی سطح پر تیاری کے لیے ہر سال ایک ارب ڈالرز اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے بعد آنے والی وبا میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہوسکتی ہے جو متعدد معاشروں کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ اگلے 20 برس میں ایک نئی عالمی وبا کا امکان 50 فیصد سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر ہم نے جلدی تیاری شروع نہیں کی تو نئی وبا کی آمد کے بعد ہم کچھ نہیں کرسکیں گے، درحقیقت اگر صرف ایک ملک بھی تیار نہ ہوا تو یہ تمام ممالک کے لیے مسئلہ ہوگا۔بل گیٹس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے طبی ماہرین کی جانب سے چند اقدامات تجویز کیے جارہے ہیں جیسے ویکسینز اور ادویات کی ٹیکنالوجی بہتر بنانا، طبی نظام کی تشکیل اور دنیا بھر میں امراض کی مانیٹرنگ بہتر کرنا وغیرہ، جن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک دنیا کو 14 ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ہر سال ایک ارب ڈالرز کا خرچہ زیادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ کووڈ سے شرح اموات کی شرح 0.2 فیصد رہی ورنہ یہ مرض زیادہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…