اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

27 ہزار 100 ارب روپے کے پوشیدہ اخراجات،پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سالہ دور میں بدترین مالی بدانتظامی کا انکشاف

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے 3 سالہ دور میں بدترین مالی بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ہزار 100 ارب روپے کے پوشیدہ اخراجات پکڑے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سالہ دور میں

3 بجٹ پیش کئے گئے اور مجموعی طور پر 27 ہزار 100 ارب روپے کے اخراجات پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھے گئے، اور بجٹ دستاویزات میں بھی ان کا ذکر تک نہیں۔ اس قدر بڑی رقم کی بے قاعدگی کی اس سے پہلے کوئی نظیر ملتی کہ جب کسی حکومت نے اتنے اخراجات چھپائے ہوں۔رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والے یہ اخراجات 2018-19 سے 2020-21 کے دوران کئے گئے، اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان اخراجات کا بجٹ دستاویزات میں نام و نشان تک موجود نہیں ہے، 27 ہزار 100 ارب روپے کے اخراجات کو بجٹ دستاویزات میں پوشیدہ رکھا گیا، اور ضمنی بجٹ دستاویزات بھی اس حوالے سے خاموش ہیں، جب کہ ان اخراجات سے پارلیمنٹ کو بھی اس سے لاعلم رکھا گیا۔یہ اخراجات پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی واپسی کے لئے جاری کئے گئے، اور یہ اخراجات بانڈز اور ٹریژری بلز کی ادائیگیوں میں کئے گئے، اس میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ملازمین کی ایڈہاک ریلیف، پیٹرول کی مہنگائی پر اضافی اخراجات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کے 3 اور کے 4 منصوبوں کی ادائیگی بھی بجٹ سے پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے اتحادی حکومت نے پبلک اکانٹس کے حکم پر رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کردی ہے، جب کہ 27 ہزار 100 ارب روپے کے پوشیدہ اخراجات کی منظوری نئے بجٹ کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…