اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور ق لیگ کا حکومت کیخلاف اہم فیصلہ

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا جس میں آج (پیر) کے روز منعقد ہونے والے بجٹ اجلاس،ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کے اندراج اورضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ،

متحد ہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی جائے گی ۔پنجاب اسمبلی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان ، سردارعثمان بزدار،میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد ، راجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال ،راجہ بشارت ، چوہدری ظہیر الدین ،حافظ عمار یاسر سمیت اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ متحدہ اپوزیشن کی قیادت نے تمام اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین زیادہ سے زیادہ کٹ موشنزجمع کرائیں جبکہ بجٹ اجلاس میں احتجاج بھی کیا جائے گا ۔پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت انتقامی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین نے پارلیمانی پارٹی کو اپنے خلاف حکومت پنجاب کے مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی

اور بجٹ اجلاس میں مذمتی قرارداد لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو مسلم لیگ (ق) کے حافظ عمار یاسر اپوزیشن کی جانب سے پیش کریں گے ۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اور لائحہ عمل طے کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں ابھی سے دھاندلی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ،بڑے پیمانے پر تبادلے کرکے من پسند افسران کو تعیناتیاں دی جارہی ہیں، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے پہلے سے منظور شدہ فنڈز بھی ضمنی حلقوں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کے ذریعے خرچ کئے جارہے ہیں۔

چیف سیکرٹری کے ضمنی انتخاب کے حلقوں کے اضلاع کے دوروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس افسران کو ارکان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر جواب دینا ہوگا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی جی کا معاملہ استحقاق کمیٹی میں آئے گا اور ان کو سزا ملے گی ۔

ہماری خواتین اراکین اسمبلی نے بھی مرد ارکان کی طرح پولیس کے ہتھکنڈوںکا مقابلہ کیا۔ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے ،صوبے کو حمزہ شہباز نہیں بلکہ آئی جی چلا رہا ہے ،بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ آئی جی نے حمزہ شہباز کو اپنا پی اے رکھ لیا ہے

۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں اور مقدمات سے گھبرانے والے نہیں۔سردار شہاب الدین نے کہا کہ حکومت ضمنی انتخاب کے حلقوں میں مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور دیگر شکایات کیلئے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام ارکان کو ہدایت کی کہ وہ دھاندلی کی شکایات اس سیل کو بھجوائیں

۔ اجلاس میں ضمنی انتخاب کے حلقوں میں ارکان اسمبلی کی ڈیوٹیز لگانے کی بھی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ خواتین ارکان کو ضمنی انتخابات کے حلقوںمیں مہم کے لئے حلقے دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…