پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ملالہ پاکستانی سپر ہیرو خاتون کردار پر ویب سیریز بنانے پر مارول کی مشکور

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/کراچی (این این آئی)نوبیل انعام یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی سپر ہیرو خاتون کے کردار پر مس مارول ویب سیریز بنانے پر مارول اسٹوڈیو اور ڈزنی پلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویب سیریز کو پاکستانیوں کی درست نمائندگی کی عکاسی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق منفرد صلاحیتوں کی مالک پاکستانی لڑکی کمالہ خان کے مرکزی کردار پر بنائی گئی ویب سیریز ’مس مارول‘ کو 8 جون کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر پیش کردیا گیا۔مذکورہ ویب سیریز میں کمالہ خان یعنی ’مس مارول‘ کا کردار پاکستانی نڑاد کینیڈین لڑکی 19 سالہ ایمان ولانی نے ادا کیا ہے جو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔’مس مارول‘ میں مہوش حیات، ثمینہ احمد، نمرہ بْچہ اور فواد خان سمیت بھارت کے متعدد اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جب کہ اس کے چار میں سے ایک ہدایت کار شرمین عبید چنائے کا تعلق پاکستان سے ہے۔’مس مارول‘ کی ریلیز کے موقع پر ملالہ یوسف زئی نے ویب سیریز کی تعریف کرتے ہوئے اس کے کرداروں اور ان کے لہجوں کو تارکین وطن پاکستانیوں کی عکاسی قرار دیا اور ویب سیریز کے لیے خصوصی تحریر لکھی۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کو ’مس مارول‘ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ کارکن کا شکریہ ادا کیا گیا۔ملالہ یوسف زئی نے اپنی تحریر میں ’مس مارول‘ کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا احساس ہے کہ جب ٹی وی کا مرکزی کردار وہی زبان اردو بولتا ہے جو ا?پ کی زبان ہو اور وہ ہی لباس پہنتا اور غذا کھاتا ہو جو آپ کھاتے ہوں تب بہت اچھا لگتا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ مس مارول کو تارکین وطن پاکستانیوں کی طرح بولنے،

زندگی گزارنے اور ان جیسا لہجا اپناتے ہوئے دیکھ کر کافی خوشی اور رشک ہوا۔انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کی درست عکاسی کے کرداروں اور لہجوں کو ویب سیریز کا

حصہ بنانے پر مارول پروڈکشن اور ڈزنی پلس کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ’مس مارول‘ ویب سیریز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ ویب سیریز کا مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کا ہے جو کہ پاکستانی نڑاد امریکی ریاست نیوجرسی کی منفرد صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہوتی ہیں۔

ویب سیریز کے کردار کمالہ خان کو تخلیق کرنے والی خاتون ثنا امانت بھی پاکستانی نڑاد ہیں، ثنا امانت نے کمالہ خان کے کردار کو پہلی بار مارول کے کامک بکس میں 2013 میں متعارف کرایا تھا اور اب اس پر پہلی ویب سیریز بنائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…