ٹک ٹاکر ڈولی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکر کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ
کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟جس پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے
،ابھی تک درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا گیا
۔ ابھی تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔