پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ایران میں میں خاتون سمیت 12بلوچ قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں حکام نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر زاہدان کی جیل میں 12 قیدیوں کو پھانسی دے دی،

میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے میں قائم ایک غیرسرکاری تنظیم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر)نے ان پھانسیوں کی اطلاع دی اور بتایا کہ گیارہ مردوں اور ایک عورت کو افغانستان اور پاکستان کی سرحدکے ساتھ واقع صوبہ سیستان ،

بلوچستان کے شہر زاہدان کی مرکزی جیل میں تختہ دار پرلٹکایا گیا ۔عدالتوں نے انھیں منشیات سے متعلق مقدمات یا قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید کہا گیا کہ یہ سب مصلوب بلوچ نسلی اقلیت سے تعلق رکھتے تھے جو بنیادی طور پر ایران میں غالب شیعہ مذہب کے بجائے سنی اسلام کے پیروکار ہیں

۔ان بارہ مصلوبین میں سے چھ کو منشیات سے متعلق مقدمات میں پھانسی اور چھ کو قتل کے الزامات میں قصور وار قرار دے کرسزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔

اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں کسی بھی پھانسی کی اطلاع ملکی ذرائع ابلاغ نے دی تھی اور نہ ہی ایران کے حکام نے اس کی تصدیق کی تھی

۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پھانسی پانے والی عورت کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور اسے 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…