پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کے پی آئی ٹی بورڈ میں غیرقانونی بھرتیوں 36 کروڑ سے زائدکی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آڈیٹر جنرل نے تحریک انصاف دور میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بھرتی کیے گئے 19 افسران کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔

آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں قرار دیا کہ بھرتی کیلئے شارٹ لسٹنگ اور سلیکشن کا عمل شفاف نہیں تھا۔آڈیٹر جنرل نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی سفارش کی ہے

اور کہا ہے کہ ملازمین کی برطرفی اور ریکوری کی جائے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی موجودہ اور سابق حکومت نے افسروں کو بھرتی کیا،

کے پی آئی ٹی بورڈ میں پرکشش تنخواہوں پر منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرزبھرتی ہوئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے اکاؤنٹس میں 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سنگین بے ضابطگیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

بورڈ کے ایم ڈی صاحبزادہ محمد علی نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ ابتدائی اعتراضات پرمشتمل ہے اور کئی اعتراضات کا جواب دیا ہے، باقی اعتراضات بھی دور کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…