جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

تاریخ بتاتی ہے جب ماضی میں غلطیاں ہوئیں تو ملک دولخت ہو گیا، شاہ محمود قریشی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا،ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے،عمران خان اس ملک سے جس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں اسے پوری قوم جانتی ہے،

ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے،ہمارے اداروں اور عوام کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے، ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے درست فیصلے کرنا ہوں گے، پاک فوج ہماری قومی، جغرافیائی اور نظریاتی حدود کے تحفظ اور دفاع کی ضامن ہے، عمران خان اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے حامی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ اس ملک کی سلامتی اور بقا،ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، تاریخ بتاتی ہے کہ جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہو گیا۔ سابق وزیر نے کہاکہ ماضی میں ہماری غلطیوں کے باعث بلوچستان میں شورش نے جنم لیا، ماضی میں امن مخالف قوتوں نے “پختونستان” کا شوشہ چھوڑا اور ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ سابق وزیر نے کہاکہ ہمارے اداروں اور عوام کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے، ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے درست فیصلے کرنا ہوں گے۔شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، مت بھولیے کہ ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت، مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ملک دیوالیہ ڈیکلئیر ہوتا ہے تو جو پابندیاں ہم پر عائد ہوں گی وہ موجودہ پابندیوں سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی ہیں،

ہمارے دفاعی اثاثے، جو ہماری بقا کیلئے ناگزیر ہیں وہ بھی ان پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ مضبوط قومی فوج کے داعی رہے ہیں، انہوں نے کئی فورمز پر واضح کیا ہے کہ جب کسی ملک کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے جس طرح انہوں نے عراق کی مثال دی۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہماری قومی، جغرافیائی اور نظریاتی حدود کے تحفظ اور دفاع کی ضامن ہے، عمران خان اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے حامی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…