پشاور( آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈحکومت مسلط کرنا ثابت ہوگیا ، فکراورذہن پرپڑی غلامی کی زنجیریں بالاخرٹوٹ چکی ہیں۔پیر کے روز عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26مئی کوشب 1بجے سے صبح8 بجے تک 7 گھنٹے میں نے کنٹینرسے جو کچھ دیکھا، ثابت ہوگیا بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈحکومت مسلط کی گئی ،پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے، فکر و ذہن پرپڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔