جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بارات کے دن دلہا کارحادثے میں جاں بحق

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی) اردن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نوجوان کی موت کی خبر گردش کرتی رہی۔ نوجوان اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا مگر قدرت نے اسے مزید جینے کی مہلت نہ دی اور شادی سے چوبیس گھنٹے وہ انتقال کرگیا۔

اس کی موت ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہوئی۔ نوجوان اپنی شادی کے دعوت کارڈز بھی تقسیم کرچکا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الکرک گورنری سے تعلق رکھنے والا نوجوان منذر السبیلہ پولیس میں ملازم تھا۔ حادثے میں اس کا ایک اور قریبی عزیز بھی جاں بحق ہوگیا۔عمون نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا جس میں سڑک پر نصب کیمروں میں حادثے کے وقت کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ نوجوان کو اگلے روز جب اس کی شادی کی بارات کی تاریخ تھی دفن کیا گیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار کار رات کے وقت موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں نے نوجوان کی شادی کے دعوتی کارڈ کی تصویر اور اس کی تصاویربھی پوسٹ کی ہیں۔ سماجی حلقوں کی طرف سے اس المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…