جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

قصابوں کا راتو ں رات امیر ہونے کا خواب مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )بچیانہ تحصیل جڑانوالہ میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف۔ متعلقہ محکمہ کی مبینہ چشم پوشی نے عوام کو قصابوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق راتوں رات امیر ہونے کے شوق میں بچیانہ میں

قصابوں نے مردہ مرغیوں کی فروخت کادھندہ دیدہ دلیری سے شروع کررکھا ہے۔ جبکہ من مانے ریٹ لگا کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ شدیدگرمی میں چھوٹے فارمرز کے پاس مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث برائلر موٹیلٹی میں خاصا اضافہ ہوا ہے جو نقصان سے بچنے کیلئے انتہائی سستے داموں مرغیاں قصابوں کو فروخت کردیتے ہیں اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچیانہ کے مخصوص قصاب مردہ مرغیوں کی خریداری کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں۔ جبکہ قصابوں کی دْکانوں پر بھی شدید گرمی کے باعث مرغیاں نیم مردہ حالت میں موجود پائی جاتی ہیں جنہیں ذبح کرکے ان کا گوشت پہلے ہی پھٹوں پر سجا دیا جاتا ہے۔اس ساری صورتحال کو کنٹرول کرنے اور صحت مند و تندرست جانور کاگوشت فروخت کروانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی کارکردگی بالکل صفر ہے۔ قصابوں کا کہنا ہے کہ ہم معقول رقم متعلقہ محکمہ کو دیتے ہیں۔ جبکہ سرعام ناقص گوشت کی فروخت پر محکمہ لائیو سٹاک اور متعلقہ افسران کی مبینہ چشم پوشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بچیانہ میں صحت مند اور تندرست گوشت فروخت کرنے کیلئے مناسب حکمت عملی طے کی جائے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…