سرگودھا(این این آئی)ساتویں جماعت کے تیرہ سالہ لاپتہ طالب علم کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور نعش پہاڑی میں چھپا دی گئی جسے برآمد کر کے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد
ورثاء کے سپرد کر دیا اس واقعہ کے خلاف اہل دیہہ نے سکیسر روڈ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا تاہم پولیس مشکوک نوجوان ملزم کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے
۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خالق آباد سے ساتویں جماعت کا 13 سالہ طالب علم علی شان لاپتہ ہو گیا جسے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش پہاڑی میں چھپا دی
پولیس نے مقتول طالب علم علی شان کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اس واقعہ کے خلاف اہل دیہہ نے جمع ہو کر سیکسر روڈ بلاک کر دیا
اور شدید نعرے بازی کی تاہم پولیس نے مشکوک نوجوان ملزم کاشف کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور تاحال مصروف تفتیش ہے۔