اسلام آباد ( آن لائن)گڈزر ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر کراچی سے خیبر تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چھوڑنے کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں 6 ہزار گاڑیوں اور کنٹینرز کو پکڑا گیا ہے ڈیزل کی قیمتوں پر پریشان تھے کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی کنٹینرز پکڑنے سے یومیہ فی کنٹینر 15 سے 16ہزار کا ڈیمریج پڑ رہا ہے چیف جسٹس پاکستان صورتحال پر سوموٹو نوٹس لیں۔