اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں واحد تم ہو، جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے
پی ٹی ٰئی چیئرمین کو فتنہ خان کہا ۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو، جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کمپین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں، جھوٹ بولنے سے باز آجائو، ورنہ تمہیں منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔مریم نواز نے کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش پھر تمہارا قتل کا جھوٹا ڈرامہ بھی فیل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے ناکام لانگ مارچ تمہار ا رہا اور اب وفد اسرائیل بھیجنے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری سامنے آگئی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی جانب سے نیب میں جمع کروائے گئے جواب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اصل خوف یہ ہے کہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اصل خوف یہ ہے کہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔