پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نئے انتخابات کا اعلان کرے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نئے انتخابات کا اعلان کرے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا، کارکنوں کو کسی پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے

حقیقی آزادی مارچ اورسیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں کو کسی پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا استعمال کیا گیا ، بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوںنے کہا کہ لاہورلبرٹی چوک اور کراچی میں توکوئی مارچ نہیں ہو رہا تھا، اندرون سندھ میں ظلم کی انتہاء کی گئی، ان پرکس لئے دھاوابولا گیا، عمر کوٹ میں135ایف آئی آرز کاٹی گئیں،30بلاجوازگرفتاریاں ہوئیں، امپورٹڈحکومت نے عمر کوٹ میں 100زائد شیل فائر کیے۔انہوں نے کہاکہ پرامن مارچ روکنے کیلئے ہر شہر، ہرسڑک ، ہر گلی بندکی گئی، انہوں نے پرامن شہریوں کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرکے عورتوں،بچوں پرتشددکیا۔انہوں نے سوال کیا کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار؟ کہاں ہیں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے دعویدار؟ لوگوں میں شدید غم و غصہ تھا ،شہریوں میں اشتعال بڑھ رہا تھا، لوگ رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے، ہمارے کارکنان چاہتے تھے کہ ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ریڈ زون میں فوج بلا لی، ایک طرف کارکنان اور شہریوں کا جنون اور جذبہ تھا،

دوسری جانب اس فاشسٹ حکومت کا جبرو تشدد تھا،ان کا پلان تھاشہریوں کیساتھ خون کی ہولی کھیلی جائے اور مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 5شہادتوں کا انہیں ہر حال میں حساب دینا ہو گا، ان حالات میں قیادت نے صبر،دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور انہیں6دن کی مہلت دی۔ وزیراعظم کی پیشکش پر شاہ محمود قریشی نے کہا شہاز شریف دعوت دے رہے ہیں آئیں مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے انتخابات کااعلان کریں ہم مذاکرات کیلئے تیارہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا، ہم ہرشہرجائیں گے اوران کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…