اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی جانب سے 10 سالہ پاکستانی بریک ڈانسر سے ملنے کی خواہش کے اظہار کے بعد بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے سبحان سہیل کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو سوشل میڈیا پر ان دنوں بلوچستان کے
علاقے تربت کے 10 سالہ بریک ڈانسر سبحان سہیل کی دھوم ہے جو کم عمری میں اپنے بہترین ڈانس سے سب کے دل جیت رہے ہیں۔گزشتہ روز بالی وڈ سپر اسٹار ٹائیگر شروف نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر پاکستانی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ٹائیگر شروف نے بلوچستان کے 10 سالہ ڈانسر بچے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردیاب اس حوالے سے بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سبحان سہیل کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔سہیل سبحان نے عرب نیوز پاکستان کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں، آئی لوو یو ٹائیگر شروف، آئی لوو یو۔ قبل ازیں بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شروف نے پاکستانی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ویڈیو نے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگرو شروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔ تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔ یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔’