بہاول پور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بے حیائی اور بے غیرتی کو فروغ دیا یہ شخص اس ملک کی تباہی چاہتا ہے اپنے ووٹر سے کہتا ہوں کہ اس کو غدار اور چور کہیں حکیم سعید مرحوم نے کہا تھا کہ اس بندے کو کوئی تیار کر رہا ہے سوشل میڈیا کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس میں جان نہیں ہیحکومت اپوزیشن اور میڈیا کو
اس قانون میں ترامیم کرنی چاہییے ہماری اتحادی حکومت ہے، بنیادی فیصلے سربراہی فورم پر ہوتے ہیںنہیں معلوم کہ لانگ مارچ کی کال پر سربراہی فورم کیا فیصلہ کرینگے اور اگر فورم نے اجازت نہ دی تو عمران خان کو گھر سے نہیں نکلنے دینگے اور ضرورت پڑنے پر انکو گرفتار بھی کرینگے۔وہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 28 مئی کا یوم تکبیر استحکام پاکستان لا خواب پورا ہوا،28 مئی کو مسلم لیگ ن بہاولپور میں جلسہ کرنے جارہی ہے،جلسے کے انتظامات اور معاملات ہو بطور صدر دیکھونگا۔جلسے سے مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کرینگے اور نواز شریف بھی ویڈیولنک کے ذریعے ورکرز سے خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کی جانب جانا چاہتی تھی مگر ہمیں متحدہ اپوزیشن کی وجہ سے عدم اعتماد کی جانب جانا پڑا موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ائی ایم ایف کے ساتھ ناقص اور غلط معاہدہ کرکے جکڑ دیا گیاآج پاکستان معاہدہ چھوڑتا ہے تو بھی بات نہیں بنتی معاشی ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شیریں مزاری نے جعلسازی سے زَمین اپنے نام کروائی،13 سو 14 سو ایکڑ زمین کا معاملہ تھااور شیریں مزاری پر ان کے والد کے دور میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں مقدمہ درج ہوا تھا آج پی ٹی آئی کیلیے رات 12 بجے لگی ہے، ہمارے لیے کبھی دن 12 بجے بھی عدالت نہیں لگی،شیریں مزاری کی طرح مریم نواز کو گرفتار کرنے کا طریقہ بھی نامناسب تھا، انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسے ایوان نے وزیراعلی بنایا ہے، وہ 22 ماہ جیل میں رہاشہباز شریف کے پیچھے نیب پڑی رہی،شہزاد اکبر نے چن چن کر اپنے چیلے اور پراسیکیوٹر لگائے تھپڑ رسید کرنا یا جواب میں گالی دینے کی تائید نہیں کرتا۔