اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستان آنے کے منتظر ہیں ، ڈیرن گف

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کی دعوت پر پاکستان آنے والے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کائونٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بہت اچھا وقت ہے کیونکہ پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھارہی ہے۔ ڈیرن گف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیمپرا منٹ ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بیٹر نے غیر معمولی بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بڑے عظیم بیٹرز تھے، ڈیوڈ بون، مائیکل سلیٹر، ایڈم گلکرسٹ، مارک واہ، سعید انور، عامر سہیل، انضام الحق اور محمد یوسف سب کمال کے تھے، یونس خان بھی زبردست بیٹر تھے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب ایک بار پھر ٹیسٹ میں بیٹرز اچھے دکھائی دے رہے ہیں، ان میں ایک بابر اعظم بھی ہیں ،بابر اعظم میں قدرتی ٹیلنٹ ہے، وہ کامیاب بیٹرز میں شامل ہیں، وہ اننگز میں آغاز میں وقت لیتے ہیں تاہم گریٹ فنشر ہیں، بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہیں ، ان کے پاس سب شاٹس ہیں، کچھ ایسے ہی ہمارے جو روٹ ہیں۔ڈیرن گف پاکستان کے فاسٹ بولرز کے بڑے معترف ہیں ، انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہر دور میں اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، آج کل شاہین آفریدی، حارث روف اور حسن علی اچھے فاسٹ بولرز ہیں 90 کی دہائی میں وسیم اکرم، وقار یونس اور عاقب جاوید خطرناک بولرز تھے، پاکستان کے بولرز ہمیں جلد آوٹ کر دیتے تھے،101 رنز پر ہماری ایک وکٹ گری ہوتی تھی ہمیں 160 پر آل آئوٹ کر دیتے تھے پھر وسیم اور وقار کی طرح میں نے بھی بائونسرز یارکرز اور سوئنگ کی پریکٹس کی، میں سارا سارا دن ویسی بولنگ کی کوشش کرتا تھا اور پھر میچز میں اسی طرح کرنے کی بھی کوشش کرتا تھا۔ڈیرن گف نے کہا کہ میری ہمیشہ پاکستان میں اچھی یادیں رہی ہیں ،2000 میں ہم اندھیرے میں ٹیسٹ میچ جیتے ، یہ ہماری ایک بہت اچھی ٹیسٹ ٹیم تھی،

میں اس سے اچھی ٹیم کے ساتھ نہیں کھیلا ہم تیاری کے ساتھ پاکستان آئے تھے اس سے قبل ورلڈ کپ 96 کھیلا تب ہاکستان میں اچھا نہ کھیل سکے ، سری لنکا نے ہمیں ناک آئوٹ کیا ، پاکستان نے بھی ہمیں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک شاندار ملک ہے ، سہولیات اچھی ہیں میزبانی کمال کی ہے، مجھے دکھ ہوتا تھا جب پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، ٹیمیں یہاں نہیں آتی تھی اب ایک بار پھر کرکٹ ہو رہی ہے، پی ایس ایل میں انگلینڈ کے کئی کھلاڑی کھیلتے ہیں، انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستان آنے کے منتظر ہیں ، یہ ایک اچھی سیریز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…