منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کیلئے لائنیں لگ گئیں، وفا نہ کرنے والوں کے محاسبے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2022 |

ملتان(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر ٹکٹوں کیلئے لائنیں لگ گئیں، وفا نہ کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے،الیکشن کمیشن نے 25 لوٹوں کا مکوں باندھ دیا ہے، لوٹے کی ٹھاہ ہوگئی ،جب یہ حلقوں کا دورہ کریں گے توعوام کا غضب کا سامنا ہوگا،پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھی،

اگر جنوبی پنجاب کو کوئی صوبہ بنائے گا تو عمران خان ہی بنائیگا، عمران خان کا کارواں اسلام آباد کیلئے تیار ہے ،شہبازشریف تمہیں جانا ہوگا ۔ جمعہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ وہی ملتان ہے جس نے2013میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گھاڑا تھا، تحریک انصاف نے ملتان سے 6نشستوں کے ساتھ کلین سوئپ کیا، الیکشن کمیشن نے 25 لوٹوں کا مکوں باندھ دیا ہے، لوٹے کی ہوگئی ٹھاہ، جب یہ حلقوں کا دورہ کریں گے توعوام کا غضب کا سامنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت عمران خان کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے، رابطے شروع ہو گئے،ٹکٹوں کے لیے لائنیں لگ گئیں، ہمارے ساتھ دو لوٹے بھی شامل ہوگئے تھے جس نے وفا نہیں کی ہم ان کا محاسبہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اسلاموفوبیا کے خلاف ہم نے اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائی، عمران خان کی مقبولیت عروج پرہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سندھ کو رورل کوٹہ دیا، ملتان وہی شہرہے جس نے 70میں بھٹو کو قومی اسمبلی کا رکن بنایا۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے ناانصافی کی، (ن )لیگ کے دور میں صرف17فیصدترقیاتی فنڈز دیئے گئے، پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھی، اگر جنوبی پنجاب کو کوئی صوبہ بنائیگا تو عمران خان ہی بنائے گا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا تو وفاق مضبوط ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ چاہیے تو کپتان کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ بے نظیرنے صوبہ نہیں بنایا، یوسف رضا گیلانی نے صوبہ نہیں بنایا مال بنایا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کودوتہائی اکثریت دوگے توصوبہ ملے گا، دوتہائی اکثریت دینا تاکہ کسی بیساکھی کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب میری آرزو ہے، اللہ عمران کو دوبارہ وزیراعظم بنائے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کیا اسلام آباد کی دعوت کیلئے تیارہو، کہتے ہیں حمزہ نے کینٹینرزکا بندوبست کیا ہے، ہاتھ کھڑا کرکے بتائیں اسلام آباد جانے کیلئے کون،کون تیارہے۔ شہبازشریف اٹھواب کوچ کرو،اسلام آباد میں دل کا لگانا کیا، شہبازشریف تمہیں جانا ہوگا کیونکہ عمران کا کاررواں تیارہے،ہمارا کوئی مطالبہ نہیں صرف جنوبی پنجاب کا صوبہ مانگتے ہیں، عمران خان حقیقی آزادی دلائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…