پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وکلا نے بھی عمران خان سے تحریک میں شمولیت کا وعدہ کر لیا

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف تیار کرلیں، عمران خان کا قافلہ اسلام آباد آ رہا ہے۔پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

سنا تھا گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، گوجرانوالہ کے غیور عوام نے نون لیگ کا صفایا کر دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسہ گاہ بھر چکا ہے اور اتنی ہی تعداد جلسہ گاہ سے باہر ہے، وکلا نے بھی عمران خان سے شمولیت کا وعدہ کیا ہے، تحریک پاکستان کے بعد ایک نیا سیاسی طوفان ابھرتا نظر آ رہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور بار نے عمران خان کا ساتھ دینے وعدہ کیا ہے، لاہور بار نے حقیقی مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باوجود گوجرانوالہ پیغام دینے آیا ہے، اس ملک کو بچانا ہے ایک دیانتدار اور غیور لیڈر کی ضرورت ہے، عمران خان کی صورت میں وہ لیڈر نظر آگیا ہے، 11 جماعتیں ایک طرف اور بیرونی و اندورنی قوتیں ایک طرف ہیں۔انہوںنے کہاکہ روک سکتے ہو تو روک لو اب یہ طوفان رکنے والا ہے نہ تھمنے والا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سیاسی تبدیلی سے پہلے ایک سیاسی ہوا بنتی ہے، گوجرانوالہ کے لوگوں نے وہ سیاسی ہوا بنا دی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ کہتے ہیں کہ گرمی بڑی ہے نہیں نکلیں گے، پنجاب حکومت نے کنٹینر کھڑے کیے اور رکاوٹیں پیدا کی تو اسلام آباد پہنچو گے، شہباز شریف تیاری کرلو عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…