جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف سیاستدانوں سے کیوں ملتے ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وجہ بتا دی

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر بابر افتخار نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سیاستدانوں کی طرف سے نامناسب بیانات دئیے جا رہے ہیں،بار بار کہہ رہے ہیں فوج کو سیاست سے دور رکھیں،کچھ عناصر چاہتے ہیں مسلح افواج اور عوام کے درمیان محبت، اعتماد کے رشتہ میں کسی طرح سے دراڑ ڈالی جائے،یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،آرمی چیف کی تقرری سے متعلق باتیں بالکل بھی مناسب نہیں،

تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہو جائے گی اس موضوع کو بحث نہ بنائیں، الیکشن کرانے سے متعلق ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،جلد الیکشن کا فیصلہ سیاستدانوں نے کرنا ہے، فوج کا کوئی کردار نہیں،سکیورٹی چیلنجز بہت زیادہ ہیں، ملکی حفاظت کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے،تنقید پر کسی کو پرابلم نہیں سوشل میڈیا پر فوج سے متعلق تنقید نہیں پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،سکیورٹی کے معاملے پر ہماری ضرورت پڑی تو فوج اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہے،ملک کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں،ملک پر کوئی آنچ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے اس میں سب کچھ واضح ہے، سینئر سیاستدانوں کی طرف سے مختلف مواقعوں پر نامناسب بیانات دئیے جا رہے ہیں، کافی عرصے سے برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بار بار کہہ رہے ہیں کہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں، ملک میں سکیورٹی کے چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری افواج سرحدوں اور اندرون ملک اہم ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، تمام فوکس ان تمام ذمہ داریوں پر ہے، سیاسی حالات میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، میں میڈیا، سیاستدانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ فوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق باتیں بالکل بھی مناسب نہیں ہے، تقرری کا طریقہ کار آئین اور قانون میں واضع کر دیا ہے،

تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہو جائے گی، اس موضوع کو بحث بنانا اور بات چیت کرنا اس کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ایک بار پھر درخواست ہے اس کو موضوع بحث نہ بنائیں۔سیاستدانوں کی جانب سے الیکشن کروانے کے مطالبے کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ الیکشن کرانے سے متعلق ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، سیاست کا ہمارے ساتھ تعلق نہیں، ایک سال سے واضح طور پر عمل کر کے

دکھایا ہے، کسی بھی ضمنی انتخابات، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات دیکھ لیں ہم نے واضح طور پر ان چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھا، اب اس کی تصدیق تمام سیاستدان کر رہے ہیں،سیاسی صورتحال میں مداخلت کی باتیں مناسب نہیں، یہ کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتی۔لانگ مارچ خونی ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، ملک کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر

وقت تیار ہیں،ملک پر کوئی آنچ نہیں دیں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے درمیان جو ایک محبت، اعتماد کا رشتہ ہے اس میں کسی طرح سے دراڑ ڈالی جائے،یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ڈس انفارمیشن لیب اس کی مثال ہیں جو پندرہ سال سے یہ حرکتیں کر رہی تھیں، فوج اور عوام کے رشتے میں کوئی دراڑ نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر پشاور کے حوالے

سے بیان جاری کرنا بدقسمتی ہے، یہ کسی ایک پولیٹیکل پارٹی کیلئے نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے کچھ ایسے بیانات دیئے ہیں جس کا تعلق سینئر فوجی قیادت اور ادارے سے متعلق ہے اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اس پر بار بار تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بار بار مطالبہ کر رہے ہیں سیاسی گفتگو سے پاک فوج کو باہر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ 74 سال سیاستدانوں کا بھی یہی مطالبہ ہے، ادارے نے جب

فیصلہ کیا ہے اور واضح طور پر بتا دیا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی چیلنجز بہت زیادہ ہیں، ملکی حفاظت کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے خدانخواستہ فوج میں دراڑ ڈال سکتا ہے، اس کو فوج کا پتہ نہیں، پاک فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں، سب جوان آرمی چیف کی طرف دیکھتے ہیں، ادارے میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ تنقید پر کسی کو پرابلم نہیں ہے، سوشل میڈیا پر فوج سے متعلق تنقید نہیں، پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کچھ عرصے سے بار بار ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بات کر رہے ہیں کہ ملک پر ہائبرڈ وار فیئر مسلط کی جا رہی ہے، ہائی لیول کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے،تمام سیاستدان، میڈیا سمیت ادارے سمجھیں کہ ہمیں متنازع نہ بنائیں۔پشاور کور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے

کہا کہ فوج کے اندر کسی بھی رینک پر اہم عہدہ کمانڈ ہوتی ہے، چاہے کسی بھی کور کی کمانڈ ہو، کور کی کمانڈ آرمی چیف کے بعد سب سے اہم ہوتی ہے،70 فیصد فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی)، پاک افغان، پاک ایران بارڈر سمیت مختلف جگہوں پر تعینات ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔الیکشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی اٰر نے کہا کہ جلد الیکشن کا فیصلہ سیاستدانوں نے کرنا

ہے، فوج کا کوئی کردار نہیں، سینئر سیاستدانوں کی حیثیت ہے وہ آپس میں بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، سیاسی معاملے میں فوج کو جب بھی بلایا گیا ہے معاملہ متنازع ہوا ہے، ہم نے اس فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی چیزوں سے ہم نے اپنے آپ کو دور رکھنا ہے، الیکشن کی سکیورٹی کے معاملے پر ہماری ضرورت پڑی تو فوج اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج سیاستدانوں کو ملاقات کے لیے نہیں

بلاتی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واضح کر چکے ہیں، ملاقات کیلئے بار ہاسیاستدانوں کی طرف سے درخواست کی جاتی ہے، آرمی چیف کہہ چکے ہیں کہ میں کبھی خود ملنے نہیں گیا، اگر سیاستدان ملنا چاہتے ہیں تو اس پر ملنا پڑتا ہے، ساری کی ساری ذمہ داری محترم سیاستدانوں پر ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکا سے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کی معلومات نہیں ہے، ان کے دوروں کو اوپن نہیں رکھا جاتا، دورہ

سے متعلق بیک گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں، انٹیلی جنس شیئرنگ ہوتی ہے جس طرح کے سکیورٹی چیلنجز ہمارے ریجنز میں چل رہے ہیں ان کا تعلق بلواسطہ اور بلاواسطہ ہمارے ریجن کے ساتھ بنتا ہے، تمام ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کے ساتھ اور ہمارے انٹیلی جنس چیف کی ملاقاتیں ہوتی ہیں اس کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ بھی ہوتی ہے، اس لیے ابہام پیدا نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے جوان اور آفیسرز عزیز و اقارب اور سوسائٹی سے

کٹ کر نہیں بیٹھے، غلط قسم کی بات چیت ادارے کے بارے میں ہوتی ہے تو جوانوں پر یہ معلومات پہنچتی ہے، اس طرح کے بیانات کے اثرات ادارے کے مورال پر ہوتا ہے، رینک اینڈ فائل متاثر ہوتا ہے، کئی بار سن چکا ہوں کہ جوانوں کی بہت عزت کی جاتی ہے، ادارے میں جوانوں، آفیسرز کو یقین ہے اس پر لیڈر جو بیٹھا ہے وہ اس کے ساتھ بیٹھا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آفیسرز اور جوانوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، میجر، کرنل، بریگیڈر، جنرل سمیت ہر رینک میں جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوا،

تنقید کرنے والوں کو پتہ نہیں فوج کام کیسے کرتی ہے۔ ہمارے جوانوں کو آرمی چیف اور کور کمانڈر پر بھروسہ ہوتا ہے۔آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاک فوج کی سینٹر آف گریویٹی چیف آف آرمی سٹاف ہے،یہ سب کو کلیئر ہونا چاہیے، سپہ سالار کی تعیناتی اور ان کی ذات پر جب کوئی بات کی جاتی ہے اس کا اثر پوری فوج پر ہوتا ہے، اس طرح کی بات بلاوجہ اور بلاجواز اور بحث میں تعیناتی کو لیکر آنے منفی اثر پڑتا ہے، اسی لیے بار بار کہا جاتا ہے کہ فوج، اس کے ماضی کے کردار اور قیادت کو ٹیلی ویژن پر موضوع بحث بنایا جاتا ہے، اس لیے درخواست کرتے ہیں فوج کو اس کی قیادت کو اس معاملات میں نہ لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…