پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف زرداری مسلم لیگ ن کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہاؤس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ

پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو بری کیا اور بیٹے کو کرپٹ پریکٹس پر مجرم قرار دیا۔ پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینح میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا۔ ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے۔

گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا مؤقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں۔ وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…